ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار : ضلعی تمباکو انسداد کمیٹی کے زیر اہتمام پی ڈی اؤز کے لئے ایک روزہ ورکشاپ

کاروار : ضلعی تمباکو انسداد کمیٹی کے زیر اہتمام پی ڈی اؤز کے لئے ایک روزہ ورکشاپ

Mon, 30 Nov 2020 19:11:39    S.O. News Service

کاروار:30؍نومبر(ایس اؤ نیوز)  تمباکو  انسداد قومی منصوبے کے تحت سرسی تعلقہ پنچایت ہال میں ضلع انسداد تمباکو سرسی اور سداپور تعلقہ پنچایت کے پی ڈی اؤز کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں تمباکو سے ہونے والے نقصانات اور کوٹپا -2003قانون کے نفاذ کے متعلق جانکاری دی گئی ۔

ضلعی سروے افسر اور ضلع تمباکو انسداد پروگرام کے افسر ڈاکٹر ونود بھوتے نے پروگرام کی صدارت کی۔ سرسی تعلقہ پنچایت کے معاون ڈائرکٹر شری رام مورتی اور تعلقہ میڈیکل افسر داکٹر ونایک بھٹ مہمان خصوصی کے طورشریک تھے۔ ضلع تمباکو انسداد کے ضلعی صلاح کار پریم کمار نائک نے کوٹپا -2003قانون اور قومی تمباکو انسداد کے متعلق اپنا خصوصی مقالہ پیش کیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن دورے صاحب نداف، صحت تعلیمی افسر گوری نائک سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: